اپر چترال (مانند نیوز)پریس کلب اپر چترال کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔اپر چترال کی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور ہو گیا پریس کلب اپر چترال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمان خلیل نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں بالائی چترال کے انتظامی افسران، سماجی و سیاسی قیادت موجود تھے۔ جنہوں نے پریس کلب اپر چترال کے قیام کو علاقے کی ترقی کے لئے اہم پیش رفت قرار دے دیا۔ اپر چترال کو الگ ضلع بننے کے بعد خطے کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل عبور ہو گیا جبکہ بالائی چترال کے صحافیوں نے پریس کلب اپر چترال کا باضابطہ رجسٹریشن کے بعد اس کے دفتر کا بھی افتتاح کردیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں انتظامی افسران اور سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھے انہوں نے پریس کلب اپر چترال کے قیام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس ادارے کو علاقے کے لئے نیگ شگون قرار دے دیا اور امید ظاہر کی کہ اس ادارے کے ذریعے اپر چترال کے مسائل اور مواقع کو ذرائع ابلاغ کی مدد سے حکام بالا تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ 2018ء کو اپر چترال کو الگ ضلع کا درجہ دیا گیا تھا اس سلسلے میں انتطامی ادارے پہلے ہی سے فنکشنل ہو چکے ہیں جبکہ پریس کلب اپر چترال کے قیام سے علاقے کے مسائل و مشکلات کو اجاگر کرنے اور مواقع کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیابی ہو گی۔