شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،مائننگ تنظیموں کے عہداروں،شانگلہ بار کونسل کے اراکین نے شانگلہ پریس کلب الپوری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے معدنیات کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بنیادی آئینی اور عوامی وسائل پر قبضہ نا منظور ہیں۔معدنیات کے بچاؤ کے لیے اخری حد تک لڑیں گے صوبے کے وسائل پر صوبے کے عوام کا حق ہے اس ائی ایف سی منرلزایکٹ 2025کسی صورت قبول نہیں۔معدنیات والے علاقوں کو جنگلات میں ضم کرنا حکومت کی عوامی دشمنی پالیسی کے عکاسی کرتا ہے فوری طور پر نافذ ایکٹ واپس لیا جائے۔محکمہ جنگلات کی جاری نقشہ جال میں شانگلہ کے پورے پورے گاؤں اور علاقوں کو جنگلات قرار دیا گیا ہے اور ان کے تحلیل میں دیا گیا ہے جس سے یکساں مسترد کیا جاتا ہیں۔ان خیالات کا اظہار شانگلہ مائینر اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں بادشاہ حسین،اسرار احمد،زید حسین،نیاز ولی،مائنر ٹھیکیدار اسم خان،معروف علم دین سابق سینٹر مولانا راحت حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینئر قانون دان سلطانی روم خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے سیکرٹری فدا محمد خان ایڈوکیٹ،تحریک انصاف کے رہنماء محمد اقبال خان ایڈوکیٹ ودیگر مائننگ سے تعلق رکھنے والے ٹھیکد داروں اور مزدور تنظیموں کے عہدداران کے ہمراہ شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے پہلے ان رہنماؤں کے ہمراہ مزدور تنظیموں،ٹھیکداران، لیز ہولڈرز اور مالکان نے الپوری مین چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، معدنیات متنازعہ ایکٹ،جنگلات نقشہ یکساں مستردکردیا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں پریس کلب پہنچے شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے واضح طور پر کہا کہ کسی صورت یہ عمل قبول نہیں کہ اپنے وسائل، معدنیات کو وفاق کے کنٹرول میں دیں اس فیصلے سے نہ مالک خوش ہے نہ لیز ہولڈر اور نہ ہی ٹھیکد دار ایسے لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنا اختیار وفاق کو دینا چاہتی ہیں۔معدنیات جنگلات میں شامل کرنے کے نئے جال ایک سازش ہیں اس سے روزگارختم ہوجائیں گا۔اس متنازعہ ایکٹ کے بعد مالکان سمیت لیز ہولڈرز مزدوروں اور متعلقہ علاقوں کو شدید نقصان ہوگا۔ متنازعہ ایکٹ فوری طور پر واپس نہیں لیا گیا تو ہر حد تک جائیں گے۔ان رہنماؤں نے کہا کہ شانگلہ کے پورے پورے علاقے کو محکمہ جنگلات کے نقشے میں شامل کر دیا گیا ہے اور معدنیات والے حصے کو لیز ہونے کے باوجود محکمہ جنگلات کو دیا گیا ہیں فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ان مقررین نے واضح کیا کہ شانگلہ کے ساتھ ہمیشہ بے انصافی ہوئی ہے اور ان کے وسائل معدنیات سمیت ہر چیز پر لوگوں نے سیاست کی نہ ان کو ان کی رائلٹی ملی اور نہ اپنے وسائل سے یہاں کے مکینوں کو کوئی فائدہ ہوا۔ انہوں نے بجلی جنگلات اور دیگر قدرتی معدنیات کا حوالہ دیا اس موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہSIFC منرلز ایکٹ 2025کسی صورت قبول نہیں اور نہ ہی ان کو مانتے ہیں لہذا فوری طور پر ان کو کلعدم کرے اور جنگلات میں شامل ان تمام علاقوں جہاں مدنیات ہیں اور علاقے ہیں ان کو نقشے اور جال سے نکالا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات میں ذیرالتواء تمام معدنیات والی کیسز روم کو فوری طور پر ریلیز کیے جائے تاکہ مقامی سطح پر مکینوں کو باسانی روزگار مہیا ہو سکیں۔پریس کانفرنس میں شانگلہ بار کے وکلاء نے متنازعہSIFC منرلز ایکٹ 2025 اوررہائشی،معدنیات والے علاقوں اوردیگرکوجنگلات میں شامل کرنے کے خلاف عدالتوں میں چیلنج کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وسائل پرکسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔شانگلہ اورپختونخواہ کے وسائل پر آئینی طورپرپہلے مقامی آبادی کا حق ہیں اوران کو یہ دینے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے