سخاکوٹ (مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے مجلس عمومی کاایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ بمقام ضلعی دفتر بٹ خیلہ منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر سمیت مجلس عمومی کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے ایجنڈا پیش کیا جس میں مرکزی اجلاس لاہور اور سہ روزہ اجتماع پشاور سمیت پارٹی کوویلج کونسلوں کی سطح پر فعال اور ضلع ملاکنڈ میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر تشویش کااظہار کیاگیا۔اجلاس میں مقررین ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی عمران ہلالی،سرپرست اعلیٰ مفتی شوکت، ضلعی نائب امراء اضغر خان، حفیظ الرحمان ودیگر نے ملاکنڈانتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع ملاکنڈ میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر توجہ دیں اور ضلع میں امن وامان کی بحالی کیلئے کوشش تیز کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی اجلاس لاہور اور سہ روزہ اجتماع پشاور میں بھرپور شرکت کرینگے۔اجلاس میں قرارداد کے زریعے صوبائی حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا گیاکہ صوبے کے وسائل پر کسی کوڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے یہ بل 18ویں ترمیم پر حملے کے مترادف ہے ایکٹ پاس ہونے سے صوبائی خودمختاری متاثر ہوگی جبکہ رمضان پیکج کے نام تقسیم کئے گئے رقم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا یہ رقم کن لوگوں میں تقسیم کی گئے ہے اس کو پبلک کیا جائے۔