شانگلہ(مانند نیوز)محکمہ تعلیم شانگلہ کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے حوالے سے مختلف تحصیلوں اور سکولوں میں مہم تیزی سے جاری ہیں۔گزشتہ روز شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں مہم کے افتتاحی تقریب کے بعد مختلف علاقوں کے پرائمری،میڈل ہائی سکولوں،سیکنڈریوں،مدارس اور تحصیلوں کے سطح پر مقامی سکول کے پیر نٹس ٹیچر کونسل، مقامی کمیٹیوں،علماء کرام،سماجی شخصیات اور عوام الناس کے ساتھ مل کر بچوں کو داخل کیا جا رہا ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میل ضلع شانگلہ محمد اورنگزیب نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2025 کے مارچ کے اخر میں شروع ہونے والا داخلہ مہم 25 اپریل تک جاری رہے گا جس میں شانگلہ ضلع بھر میں 18 ہزار بچوں کو داخل کرنے کا ہدف ہیں ہماری کوشش ہے کہ ویلج کونسل یونین کونسل اور خاص طور پر پسماندہ یونین کونسل علاقوں میں زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ضلع شانگلہ میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے وہ کوشاں ہیں اور تعلیم ہی کی ذریعے شانگلہ کی پسماندگی دور کی جا سکتی ہیں شانگلہ کے بیشتر آبادی تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی باعث کوئلے کے کانوں میں مزدوری کرتے ہیں جو ایک بڑا المیہ ہے محکمہ تعلیم شانگلہ اپنے سکولوں میں کمیوں کو پورا کرنے کے لیے کوشہ ہیں انھوں نے شانگلہ کے علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر میں وہ بھی محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کرے اور خاص طور پر مقامی سکولوں میں پیرنٹس ٹیچرز کونسلز اور مقامی کمیٹیاں بھی والدین کو اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لیے امادہ کریں۔