ملاکنڈ(نمائندہ مانند)وفاقی وزیر وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پلیئ ملاکنڈ نادرا سنٹر کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر, گلگت بلتستان و سیفران وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پلیئ ملاکنڈ میں قائم کئے گئے نئے نادرا رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کر دیا.
اس موقع پر اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر پلیئ ملاکنڈ میں شہریوں کو شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے مرکز کے قیام سے اردگرد کی متعدد یونین کونسلوں کے شہریوں کو شناختی دستاویزات کی تمام دستاویزات گھر کے قریب مل سکیں گی.
اپنی تقریر میں وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت پر عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکامی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست صرف ایک شخص کو خوش کرنے کے لیے ہے جس پر کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت اور ریلیف اور سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ ان کا مشن رہا ہے کہ وہ صرف کام کریں اور صوبے کے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے معیشت کے متعدد اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی توجہ کا اگلا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم نے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم سب کو اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دینی چاہیے۔
وفاقی وزیر کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے حق میں نعرے لگائے.
عوام نے پھولوں کے ہار پہنائے اور اہم ترین سہولت فراہم کرنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے