کرک (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ج) صاحبزادہ سمیع اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“ کے تحت تحصیل تخت نصرتی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پٹوارخانہ کے مکمل ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں جا کر مختلف مقامات پر گردآوری کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرستیال ایپ پر ریکارڈ بھی اپ لوڈ کیا۔ اے ڈی سی نے تمام پٹواریوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بورڈ آف ریونیو کے مقرر کردہ ٹیکس اہداف کو ہر حال میں پورا کریں اور ریکارڈ کا خاص خیال رکھیں تاکہ قیمتی ریکارڈ کو نقصان یا ضائع نہ ہو۔ انہوں نے ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ شائستہ اور دوستانہ رویہ اپنائیں۔ دریں اثناء صاحبزادہ سمیع اللہ نے ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی اور بی ایچ یو چوکارہ کا بھی معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں کچھ سٹاف اور ڈیوٹی روسٹر کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اے ڈی سی (ج) نے نئے قائم ہونے والے ریسکیو 1122 سنٹر اور میٹرک کے امتحانی ہالز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہالوں میں برقی نظام کی خرابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے امتحانی عملے کو نقل کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے