کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کو علی الصبح ماہرین اطفال سمیت آئمہ کرام کے اجلاس بلاکرانہیں پولیوکے مضر اثرات سے متعلق ملٹی میڈیاکے ذریعے بریفنگ دیں تاکہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں عوام کے پولیو سے متعلق خدشات دور کرکے انہیں اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوانے پرقائل کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم اکیلے نہیں بلکہ گلوبل ویلیج میں رہ رہے ہیں اسلئے پولیوکسی کا انفرادی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے خدانخواستہ اگرہم اس مہلک بیماری پرقابوپانے میں ناکام رہے تو ہم پرپوری دنیا میں بین الاقوامی سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفترمیں ڈویژنل انسداد پولیو کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اورڈی ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ21 اپریل سے شروع ہونے والے 5 روزہ پولیو مہم کیلئے کوہاٹ ڈویژن کے 208 یونین کونسلوں میں 5 لاکھ 5 ہزار7 سوبچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے جس میں سے ہربچے تک رسائی کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے واضح کیا کہ ڈیمانڈ بیسڈریفیوزلز اورعام ریفیوزلز کسی صورت قابل قبول نہیں اس پرخصوصی توجہ دی جائے اوران ریفیوزلز کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے ڈویژن بھر میں کمزورکارکردگی کے حامل 46 یونین کونسلوں پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے کسی صورت محروم نہ رہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں بروقت روانگی اورآمد کو ہرصورت یقینی بنائی جائے۔اسی طرح جعلی فنگر مارکنگ اورپولیو مہم میں کوتاہی /غفلت برتنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹاجائے۔انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان پر لگے پولیو کے سیاہ دھبے کو ہمیشہ کیلئے مٹانے کیلئے ہرایک اپنے حصے کا کردار اداکرے تاکہ ہمارے بچے اوربچیاں پوری دنیا میں باوقار طورپراپنی زندگی گزار یں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے