اسلام آباد (مانند نیوز)خیبر پختون خوا اور پنجاب میں 1 ہفتے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، لوئر دیر، مانسہرہ، چنیوٹ، صوابی، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند، چترال، مردان، سوات، پاراچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول

دریائے کابل اور آس پاس کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کو زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے