اسلام آباد (مانند نیوز)کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی تھی۔

جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو میری بولنگ میں کمی تھی اس کو درست کیا، فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر کام کیا، انجری کے دوران جو ٹائم ملا اس کو اپنا کھیل بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ کھانے کے معاملے میں ڈسپلن لے کر آیا ہوں، ہم پڑاٹھے کھا کر بڑے ہوئے ہیں۔

حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کے بہت سارے ٹیلنٹ کو گروم کیا ہے، پی ایس ایل میں دنیا کے ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، میری بنیاد ڈومیسٹک کرکٹ میں بنی، پی ایس ایل میں میری گرومنگ ہوئی۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جب ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو سب سے اہم راستہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس ٹھیک کرنا ہوتا ہے، پہلے بھی جب ٹیم سے باہر ہوا تھا تو ڈومیسٹک میں جاکر پرفارم کیا اور واپس آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور خواہش ہے دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلوں، میں پرفارمنس کے ساتھ ٹیم میں رہنا چاہتا ہوں، پرفارمنس ہو گی تو ٹیم میں رہوں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے