بٹ خیلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہے۔پکڑ دھکڑ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے۔قبلہ اول کی خاطر نکلے ہیں۔رکاوٹوں کو ہٹائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ مارچ اسلام آباد روانگی سے قبل چکدرہ سوات موٹروے انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔غزہ مارچ میں ڈویژن بھر کے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخواہ شمالی کے جنرل سیکرٹری حلیم باچا،نائب امیر سید بختیارمعانی،نائب امیر محمد امین، ضعلی امیر شہاب حسین اوردیگر نے بھی غزہ مارچ سے خطاب کیا۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے وکیل ہیں ہم تاریخ ساز بربریت کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ ہم پرعزم ہے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ اٹک پل کراس کر اسلام آباد داخل ہوینگے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ناقابل برداشت ہےپکڑ دھکڑ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے۔قبلہ اول کی خاطر نکلے ہیں۔رکاوٹوں کو ہٹائنیگے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے