پشاور (مانند نیوز) پشاور لٹریری فیسٹیول کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا یہ ادبی، فکری اور ثقافتی میلہ 3 اور 4 مئی 2025 کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگا۔ فیسٹیول کے اس سیزن کا تھیم ”ادب، ریاست اور سیاست“ہے، جو کہ ادب، حکومت اور معاشرے کے باہمی تعلق کو اجاگر کرے گا۔ اس دو روزہ فیسٹیول میں نامور ادباء، صحافی، ماہرینِ تعلیم اور پالیسی ساز شرکت کریں گے جو مختلف پینل مباحثوں اور مکالموں میں حصہ لیں گے۔اس فیسٹیول میں شرکاء کیلئے تخلیقی تحریر، کہانی نویسی اور صحافتی مہارتوں پر مشتمل ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، فیسٹیول میں تھیٹر پرفارمنسز، ڈرامائی مطالعے اور موسیقی کے فیوژن شوز شامل ہوں گے، جو پشاور کی ثقافتی وراثت کو جدید انداز میں پیش کریں گے۔ مشاعرے، کتابوں کی رونمائیاں اور خطاطی و فنِ مصوری کی نمائشیں بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گی۔ نوجوان قارئین اور فیملیز کیلئے ایک بچوں کا فیسٹیول بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں کہانی سنانے کے سیشنز، تخلیقی سرگرمیاں اور پپیٹ شو شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ادبی مقابلے اور کوئزز بھی ہوں گے، جن میں شاعری، افسانہ نویسی اور عمومی ادبی معلومات پر انعامات دیے جائیں گے۔ یہ فیسٹیول محکمہ ثقافت و سیاحت، محکمہ امور نوجوانان،کلاڈو اور بینک آف خیبر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔مزید معلومات کے حصول کیلئے پشاور لٹریری فیسٹیول کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ وزٹ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے