وانا (مانند نیوز) شکئی یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری بلال وزیر نے سائبر لنکس آئی ٹی کالج کے پرنسپل عبد الرحمان وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شکئی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو درپیش تعلیمی اور تکنیکی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل عبد الرحمان وزیر نے شکئی یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے لیے سات خصوصی نشستوں کا اعلان کیا، اور یقین دہانی کروائی کہ ادارہ شکئی کے طلبہ کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔جنرل سیکرٹری بلال وزیر نے پرنسپل عبد الرحمان وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف ہمارے علاقے کے تعلیمی مسائل حل ہوں گے بلکہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا بہتر موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ تعطیلات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کورسز میں شمولیت اختیار کریں۔پرنسپل عبدالرحمان وزیر کے مطابق ادارے میں درج ذیل کورسز دستیاب ہیں، آفس آٹومیشن، گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ورڈ پریس، نیٹ ورکنگ (CCNA، CCNP)، پروگرامنگ لینگویجز، انگلش اسپوکن اور گرامر، ای کامرس، ٹائپنگ، ویب ڈیویلپمنٹ، سی آئی ٹی (CIT)، ڈی آئی ٹی (DIT) اور ایک سالہ ڈپلومہ (ڈی آئی ٹی) موجود ہے۔جنرل سیکرٹری بلال وزیر نے کہا کہ ان کورسز سے فائدہ اٹھا کر نوجوان اپنے مستقبل کو بہتر اور روشن بنا سکتے ہیں۔