شرینگل(نمائندہ مانند) دیر بالا کے تمام سکولوں میں داخلہ مہم کا میابی سے جاری ہے۔ٹارگٹ کے قریب ہیں،کوشش ہے کہ سو فیصد بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں۔ان خیالات کا اطہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذولفقار الملک نے کیا ہے۔وہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس دیر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دیر بالا کے تمام تحصیلوں دیر،شرینگل،کلکوٹ،واڑی،لرجم اور براول کے مختلف علاقوں میں داخلہ واک کر چکے ہیں۔اور تمام علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین بھی جاری ہے۔جس سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں بچے داخل ہو رہے ہیں۔اس وقت اپنے ٹارگٹ کے قریب ہیں۔اور جلد اپنا حدف حاصل کر ینگے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے اور سو فیصد بچے سکول کے اندر ہوں۔انہوں نے داخلہ مہم میں تمام سب ڈویژنل ایجو کیشن آفسرز،اساتذہ کرام اور سکول لیڈر کے کام کو سراہا اور کہا کہ اساتذہ کرام کا اس مہم میں بنیادی کردار ہے۔مجھے یقین ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنائینگے اور معاشرہ کو تعلیم یافتہ بنانے میں کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم تیس اپریل تک جاری رہے گا والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرائیں۔اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ تعلیم کے ساتھ بھر پور تعاؤن کریں۔