اسلام آباد (مانند نیوز)انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ، وزارتِ آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدےکی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیرِ اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمتِ عملی کا فیصلہ کریں گے۔

امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قانونی اور آئینی پوزیشن بھارت کے مقابلے مضبوط ہے، سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر بھارت نے یک طرفہ غلط قدم اٹھایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان جلد قانونی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ورلڈ بینک جانے کا اعلان کر سکتا ہے، اقوامِ متحدہ سے رابطہ سمیت دیگر سفارتی اقدمات بھی زیرِ غور ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے