بٹ خیلہ(مانند نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل انجنئیر ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائی کابینہ کے مائنزمنرل بل کو مسترد کرتی ہے. مائنزمنرل بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر سے اوازیں آرہی ہیں۔ بچہ بچہ جانتا ہے کہ پختون خواہ دہشت گردی کا شکارہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نوجوان لیڈر اور پیپلز پارٹی کے ضعلی رہنما عتیق خان بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل انجنئیر ہمایون خان نے کہا کہ پختون خواہ میں بہت سے علاقے نوگو ایریاز بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا آبائی علاقہ بھی نوگو ہے۔پیپلز پارٹی صوبائی کابینہ کے مائنزمنرل بل کو مسترد کرتی ہے۔ مائنزمنرل بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر سے اوازیں آرہی ہیں بچہ بچہ جانتا ہے کہ پختون خواہ دہشت گردی کا شکارہے۔صوبائی حکومت دھرنوں کے بجائے امن وامان پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اعلان کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے۔کہ بھارت نہ دریاکے بہاو میں تبدیلی نہ ہی پانی کو روک سکتا ہے۔مودی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائےملک کے دفاع کےلئے ہراقدام، پیپلز پارٹی شانہ بشانہ کھڑی ہونگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے