بریکوٹ (مانند نیوز)ٹی ایم اے بریکوٹ کے زیر اہتمام تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر صفائی مہم کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ملاکنڈ ڈویژن میں ٹی ایم اے بریکوٹ گھر گھر صفائی مہم میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ علاقے کے لئے ایک اعزاز ہے۔صفائی مہم پر علاقے کے سماجی و فلاحی لوگوں نے بھرپور ساتھ دیا اور ٹی ایم اے بریکوٹ کو اس بہترین اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم اے بریکوٹ صفائی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔تحصیل بریکوٹ کو صفاف ستھراء رکھنے اور عوام میں صفائی کے بارے میں اگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل چیرمین کاشف علی اورٹی ایم او بریکوٹ امداد خان کے خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم اے بریکوٹ کے سنئیٹری انسپکٹر ظفر علی سپروائزر واجد خان نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں صفائی مہم کا آغاذ کیا اس سے قبل گاؤں کوٹہ میں یہ صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے اور یہ مہم جاری رہے گا۔ظفر علی نے کہاکہ گاؤں غالیگے میں صفائی مہم کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے اور ٹی ایم اے اہلکار ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کررہے ہیں علاقے کے عوام کے بھرپور تعاون سے گاؤں غالیگے میں یہ مہم بھی انشاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بے جا گندگی نہ پھیلائیں کیونکہ صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے اور صحت مند معاشرہ ہی ترقی کے منازل طے کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے