اسلام آباد (مانند نیوز)لندن میراتھن 2025ء نے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ لندن میراتھن 2025ء نے 56 ہزار 649 رنرز کے ساتھ 26.2 میل کی دوڑ مکمل کرکے سب سے زیادہ تعداد میں فنیئشر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر کے سرد موسم میں ہونے والی نیویارک میراتھن میں یہ تعداد 55 ہزار 646 تھی جو اس بار موسمِ کرما کے باوجود 55 ہزار 646 سے عبور کرگئی ہے۔

لندن میراتھن میں 40 سے زائد پاکستانی شریک، ایتھوپیا کی آصیفہ فاتح رہیں

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ رواں سال لندن میراتھن میں بیلٹ کےلیے سب سے زیادہ دہندگان نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جن کی تعداد 8 لاکھ 40 ہزار 318 ہے۔

بی بی سی اسپورٹس کے مطابق 20 سے 29 سال کے افراد کی درخواستوں میں 105 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانیہ سے موصول ہونے والی درخواستوں میں 49 فیصد خواتین شامل تھیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ 1981 میں شروع ہونے والا یہ سب سے بڑا سالانہ ایک روزہ فنڈ ریزنگ ایونٹ بھی ہے، جس نے اب تک لیے 1.73 بلین ڈالر (1.3 بلین پاؤنڈ) اکٹھے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2020ء میں بھی لندن میراتھن عالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے، اُس وقت عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے میراتھن کا انعقاد ورچوئل کیا گیا تھا جس میں 37 ہزار 966 شرکاء نے حصہ لیا، 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ لوگوں نے دوڑ میں شرکت کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے