اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

اعلامیے میں درج ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے پر داخل ہونے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جبکہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حج کی تیاریاں، سعودی سیکیورٹی فورسز کی پریڈ

غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائر کی جاسکے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے