پبی (مانند نیوز)چوکی پشتون گڑھی میں ملک کی سلامتی کیلئے ختم القرآن کریم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ پبی شاہد خان،انچارج چوکی پشتون گڑھیPASI طارق حیات،محرر تھانہ پبی شوکت خان،محرر چوکی احمد جان کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ اوپبی نے ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کے اس عزم کو کہ(منشیات سے پاک نوشہرہ)کا اعادہ کیا اور معززین علاقہ سے کہا کہ نوشہرہ پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف حالت جنگ میں ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہر محاذ پر نوشہرہ پولیس برسر پیکار ہے آئس،ہوائی فائرنگ،قبضہ مافیا گروپ،سود خور،انڈر پلے کرنے والو کی ضلع نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں ہے