اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

پری بجٹ سیمینار سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عرصے بعد پورا سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگا، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 سے 9 فیصد ٹیکس پر معاملات نہیں چل سکتے، ٹیکس سے ہراسمنٹ کا عنصر نکلنا چاہیے، اسٹرکچرل ریفارمز ملک کےلیے کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کر رہے۔

مودی حکومت پاکستان کیلئے آئی ایم ایف امداد کی مخالفت کرے، بھارتی کانگریس

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا دائرہ نہ بڑھانے یا ٹیکس چھوٹ کی گنجائش ہی نہیں، ٹیکس ریٹرن کا فارم بہت سادہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دورۂ امریکا میں بہت سی کمپنیوں سے ملاقات کی، مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قومی ایئرلائن کی اچھی ڈیل ہونے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے