پشاور(مانند نیوز ) دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے انتخابات مکمل، محمدفاروق خان صدر جبکہ کاشف زمان جنرل سیکرٹری منتخب،گزشتہ روز مردان کے مقامی ہال میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ اداروں کے حقوق کیلئے قائم تنظیم دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات زیر نگرانی الیکشن کمیشن وسیم عباس،رخمان گل،عمیر علی شاہ اور ملک عتیق اللہ منعقد ہوا،الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے59 ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات کے دوران مختلف عہدوں پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نتائج کے مطابق صدارتی امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کے بعد فاروق خان نے31ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے مد مقابل ناصر خان امازئی نے 27 ووٹ حاصل کیے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کاشف زمان نے 41 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف عابد علی کو 17ووٹ ملے۔،نومنتخب صدرفاروق خان اور جنرل سیکرٹری کاشف زمان نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن صوبے کے ایک منفرد تنظیم ہو گی جس سے اداروں سے وابستہ افراد، انوسٹرز اور عوام کو تحفظ ملے گا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے چیئر مین عمیر خان اتوزئی نے دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے