اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔

مجوزہ معدنیات قانون سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معدنیات بل سے متعلق سوشل میڈیا پر مفروضے چل رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جس کو سمجھ آتی ہے وہ بل خود پڑھ لیں، جس کو سمجھ نہیں آتی وہ کسی وکیل کے ساتھ بیٹھ جائیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور نہ ہی وفاقی حکومت کو اختیار دیا جا رہا ہے۔

تیمور جھگڑا کی معدنیات بل کی اصولی حمایت، اہم تجاویز پیش کردیں

وزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا نے کہا کہ آپ لوگوں نے بل پڑھا ہی نہیں اور مفروضوں پر بیانیہ بنا لیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصلاحات کے بغیر بھی مائنز اینڈ منرلز کا ریونیو ساڑھے 3 ارب بڑھایا ہے، بل میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو کرلیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے