اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پیرو کے ساحلی علاقے سے ماہرینِ آثار قدیمہ نے ایک خاتون کی 5 ہزار سال پرانی باقیات دریافت کی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا تعلق قدیم کیرل تہذیب کے بااثر طبقے سے ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیرل بحرالکاہل کے ساحل سے تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے امریکا کا قدیم ترین شہر سمجھا جاتا ہے اور ماہرین کا اس شہر کے بارے میں خیال ہے کہ یہ قدیم مصری، چینی اور سمیری تہذیبوں کے ساتھ ہی آباد ہوا ہوگا۔اس حوالے سے ماہر آثار قدیمہ ڈیوڈ پالومینو نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی یہ تدفین بہت اہم ہے کیونکہ لاش کو لپیٹے جانے کے طریقے، اس کی جلد، بالوں اور ناخنوں کے تحفظ کے انداز بالکل ایسا ہے جیسے وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام رکھنے والی خاتون ہو۔