اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کےلیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔
جنگ ان کی چوائس ہے تو آگے کہاں جانا ہے، یہ ہم بتائیں گے، فوجی ترجمان۔ ایٹمی ہتھیار آخری آپشن، وزیر خارجہ
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔