پشاور (مانند نیوز)۔ پشاور لٹریری فیسٹیول کے ادبی میلے کا دوسرا سیزن کل 3 مئی 2025 سے نشتر ہال میں دو روز کیلئے سجے گا۔ اس ادبی میلے کا مرکزی موضوع ”ادب، ریاست اور سیاست“ رکھا گیا ہے، جس میں ادب اور سماجی و سیاسی مسائل کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا جائے گا۔ادبی میلے میں ملک بھر سے نامور ادیب، دانشور، صحافی اور تعلیمی ماہرین شریک ہوں گے، جو مختلف مکالموں، مباحثوں اور سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر تخلیقی تحریر، کہانی نویسی اور صحافت سے متعلق ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ثقافتی رنگ بکھیرنے کیلئے تھیٹر ڈرامے، ڈرامائی مطالعے اور موسیقی کے خصوصی فیوژن پروگرام بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ کتابوں کی رونمائیاں، مشاعرے، اور خطاطی و مصوری کی نمائشیں بھی شرکاء کی دلچسپی کا مرکز بنیں گی۔اس میں بچوں کیلئے الگ سے ایک فیسٹیول ترتیب دیا گیا ہے جس میں کہانی سنانے کے سیشنز، تخلیقی سرگرمیاں اور پپیٹ شوز شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ شاعری، افسانہ نویسی اور عمومی معلومات پر مبنی مختلف ادبی مقابلے اور کوئزز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے