وانا (مانند نیوز) خوشحال انگلش لینگویج اکیڈمی کا افتتاح ایک پُروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اکیڈمی کا افتتاح موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر زیر محمد وزیر نے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے موسیٰ نیکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر زیر محمد وزیر نے انگریزی زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انگریزی آج کی دنیا کی مشترکہ زبان بن چکی ہے۔ یہ صرف ایک زبان نہیں بلکہ علم، ترقی، روزگار اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرنے کا ذریعہ ہے۔ جو قومیں اس زبان میں مہارت حاصل کرتی ہیں، وہ ترقی کی دوڑ میں آگے نکل جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحال انگلش لینگویج اکیڈمی کا قیام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید دنیا سے ہم آہنگ کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ ان کے مطابق اکیڈمی میں طلباء کو جدید تدریسی طریقوں کے تحت انگریزی سکھائی جائے گی تاکہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو ظہور خان دوتانی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ اکیڈمی کی باقاعدہ کلاسز 5 مئی سے شروع ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ علم کی روشنی پھیلانے اور تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے