پبی (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے تارو جبہ اور پبی بازار کا تفصیلی دورہ کم وزن روٹی رکھنے پر دو نانبائیوں کو جیل بھیج دیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے تارو جبہ اور پبی بازار کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر انہوں نے بازار میں موجود مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا، جن میں گوشت، چکن، سبزی، پھل، بیکری، نانبائی اور جنرل اسٹورز شامل تھے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں تول میں ممکنہ کمی صفائی و ستھرائی کے معیارکا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ نرخنامہ کھلی جگہ پر آویزاں کریں۔ کسی بھی قسم کی گرانفروشی، ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مزید کم وزن روٹی رکھنے پر دو نانبائیوں کو پابند سلاسل کیا گیا