دیر بالا (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبرکے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جواد علی نے نانبائی ایسوسی ایشن ضلع دیر بالا کی ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ آٹے کی قیمت سستا ہونے پر 150 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردیا گیا اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دیر بالا کے تمام نانبائی/ ہوٹلز مالکان کو درج ذیل ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے دیر کے تمام نانبائی/ ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی کہ روٹی/نان کا نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے۔ روٹی/ نان و دیگر اشیائے خوردونوش کو صحت مند اور صاف ستھرے ماحول میں رکھے۔ تمام نانبائی/ ہوٹلز مالکان روٹی کا وزن چیکنگ کیلئے ڈیجیٹل ترازو کا استعمال کریں۔ بصورت دیگر چیکنگ کے دوران ہدایات پر عمل نہ کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے