دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی انعام اللہ مروت کے زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس واڑی میں تھیمیٹک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں واڑی کے تمام نیٹ ورک فرنچائیزز،ایریا منیجران، علاقہ مشران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بُنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے ختم کرنے ھیں اور ان کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائیگا۔اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل غور سے سُن کر متعدد مسائل موقع پر حل کردئے جبکہ بیشتر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے اور ان کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے