بریکوٹ(مانند نیوز) یو م مزدور کے حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سید ثاقب شاہ،اے ایس ڈی ای او سرکل بریکوٹ افتحار گل،بریکوٹ بازار صدر عزیز احمد،محمد معراج خالدخان کے سکول ہذا کے اساتذہ کرام،طلباء کے علاوہ سماجی حلقوں نے بھر پور شرکت کی۔مقررین نے یوم مزدور کے حوالے سے کہاکہ یوم مئی پوری دنیا میں مزدوروں کے حقوں کے حوالے سے منایا جاتاہے کیونکہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں مزدور ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے یوم مئی کے تاریخ کے حوالے سے تفصیل سے بیا ن کیا انہوں نے کہاکہ حکومت نے مزدور کا ماہانہ معاوضہ 37ہزار مقرر کیا ہوا ہے مگر بدقسمتی سے فیکٹریوں کے علاوہ دیگر پرائیویٹ اداروں کے مالکان اب بھی انہیں ان کا حق نہیں دیتا۔اسلام میں مزدور کا معاوضہ پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ معاشرو میں مزدور کو عزت دی جائے اور ان کا ہر قسم مد د کی جائے کیونکہ یہی لوگ اصل حقدار ہیں۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد کے اساتذہ کرام کی بہترین تربیت اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے