اسلام آباد (مانند نیوز)پاک افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی دفاعی سسٹم S-400 کو تباہ کردیا۔

پاک فضائیہ کا وہ جے ایف-17 تھنڈر جس نے بھارتی ایس 400 دفاعی سسٹم تباہ کیا اس کی خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں جے ایف-17 تھنڈر کو بھارت کے جدید S-400 دفاعی نظام تباہ کرنے کےلیے پرواز بھرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

افواجِ پاکستان کی جانب سے عسکری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جے ایف-17 تھنڈر کی ویڈیو منظر عام پر لائی گئی ہے جس نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔

پاکستان نے اس تاریخی آپریشن کے دوران بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعوؤں کو زمین بوس کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے