شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ ویلج کونسل دونئی کروڑہ کی چیئرمین شپ کے ان ہاؤس الیکشن حاجی محمد عیان وی سی چیئر مین منتخب ہوگئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ و ریٹرننگ آفیسر عنایت الرحمان کی زیرنگرانی وی سی دونئی کے چیئرمین کی خالی نشست پر ان ہاوس الیکشن کا انعقادکیاگیا۔حاجی محمد عیان ویلج کونسل دونئی کروڑہ شانگلہ کے چیئرمین منتخب ہوگئے،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ و ریٹرننگ آفیسر عنایت الرحمان کے زیرنگرانی وی سی دونئی کے چیئر مین کی خالی نشست پر ان ہاوس الیکشن کا انعقادہواجس میں کونسل کے تمام ممبران نے متفقہ پر حاجی محمد عیان پر اعتماد کا اظہار کرکے بلامقابلہ چیئر مین منتخب ہوئیں۔ نومنتخب چیئرمین نے اس موقع پر وی سی دونئی کے تمام ممبران کاشکریہ اداکرکے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور عوامی مسائل مشترکہ طور پر حل کرنے کے عزم کااظہار کیا۔انھوں نے ا لیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرکے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ عنایت الرحمان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔