شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ پریس کلب کے صدر آفتاب حسین کا سوات خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے صحافی حیدر علی جان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاری اور ایسے اقدامات آزادی اظہار رائے کی قدغن اورپامالی سمجھتے ہیں یہ صحافیوں کا گلا گھونٹنے کے مترادف اقدام ہیں۔ایسی گرفتاریاں اور ناقابل قبول اقدامات سے صحافیوں کی عوامی اگاہی اور عوام کو حقیقت سے باخبر رکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔حیدر علی جان ایک با صلاحیت اور نہ ڈر صحافی ہیں۔حیدرجان نے ہمیشہ مثبت انداز سے علاقے کی مسائل اوردیگرعوامی مفادجیسے معملات کی نشاندہی کی ہیں اس کی وجہ سے انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کے خلاف پیکا ایکٹ نافذ کرنا مقامی پولیس کی ان کے ساتھ انتقامی کاروائی ظاہر کرتی ہیں فوری طور پر کیے جانے والے ایف ائی ار کو منسوخ کر کے انہیں رہا کیا جائے۔ شانگلہ کے صحافی حیدر علی جان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔حکومت سے فوری طور پر حیدر علی جان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آفتاب حسین کا کہنا تھا وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور،چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ،سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر اعلی حکام حیدرعلی جان کی فوری رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے