شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ بار کونسل کے زیر اہتمام قامی مشر،سینئر سیاستدان متوکل خان ایڈوکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شانگلہ کی سیاست اور تاریخ میں متوکل خان کا کردار ناقابل فراموش ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شانگلہ بار کونسل ہمیشہ ان کے بغیر ادھوری رہے گی۔منعقدہ تعزیاتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ متوکل خان ایڈوکیٹ نے اپنی سیاست ایسے انداز میں کی کہ مخالفین بھی ان کے شہادت کے بعد ان کی کمی اور جمہوری انداز میں سیاست اورعوامی خدمات کو سراہتی ہیں،متوکل خان ایڈوکیٹ نے شروع سے مثبت انداز سے شانگلہ میں سیاست کی اور ہر مظلوم کی آواز بنا رہا اور اس جھوٹ اور کرپٹ نظام میں درست سیاست کرنے والا متوکل خان ایڈوکیٹ کی کمی کبھی پوری نہیں کی جا سکتی متوکل خان ایڈوکیٹ ان شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شانگلہ ضلع بناؤ تحریک سے لے کر شہادت تک ہر مثبت اور علاقے کی ترقی کے لیے اواز اٹھانے میں صف اول کا کردار ادا کیا اور ہر مسئلے پر سیاست کے بجائے ان کے حل پر زور دیتے رہیں۔منعقدہ تعزیاتی ریفرنس شانگلہ بار کونسل کی زیر اہتمام الپوری بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہوئی جس میں بار کونسل کے صدرسلیمان شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سکریٹری شاہ ولی خان ایڈووکیٹ، شاہ فواد خوگ ایڈووکیٹ، محمد نعیم خان ایڈووکیٹ، حق نواز ایڈووکیٹ، سلطان روم ایڈووکیٹ، واقف شاہ ایڈووکیٹ، جواد علی نور ایڈووکیٹ، شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ،سلطان سکندر، شاہ سعود، نزیر احمد ایڈووکیٹ، خان بہادر ایڈووکیٹ، بحری کرم ایڈووکیٹ، ذاہد علی ایڈووکیٹ، جہانزیب ایڈووکیٹ، فیاض احمد، نادر خان ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے شہید متوکل خان ایڈووکیٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے کاقامی مشر اور وکلا کے کہی مرتبہ چیئرمین رہنے والے متوکل خان ایڈوکیٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ متوکل خان ایڈوکیٹ کی سیاست اور پھر ان کی عوامی خدمت سے سرشار گزرنے والا وقت کبھی بھولنے والا نہیں وہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے ساتھ چار دہائیوں سے زائد رہیں اور اخر میں اور اخری الیکشن عوامی نیشنل پارٹی سے لڑا تاہم ان کی دیگر سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کیساتھ رویہ انتہائی حیران کن تھا۔ انہوں نے کبھی بھی دیگر سیاسی رہنماؤں یا اپنے سیاسی مخالفین کو ذاتی مخالفین نہیں سمجھا اور مثبت انداز سے سیاست کرتے رہیں جس کی وجہ سے اج تمام سیاسی رہنما اور کارکنان ان کی کمی اور سیاسی صورتحال میں ان کی غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہیں۔ تعزیتی ریفرنس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ، تحصیل بار پورن، چکیسر، بشام کے وکلاء اور جوڈیشل افیسروں کی شرکت۔تعزیتی ریفرنس میں شہید متوکل خان ایڈووکیٹ کے فرزند سکندر شہزاد کی خصوصی شرکت۔اس موقع پر وکلاء کی مطالبہ پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ سلیمان شاہ ایڈووکیٹ نے بارروم کے ہال کو شہید متوکل خان ایڈووکیٹ کے نام کرنے کا بھی اعلان کیا۔۔