پبی (مانند نیوز) ایپکا نے ملک بھر میں آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ایپکا محکمہ تعمیرات مواصلات میں پاک افواج کی کامیابی پر یوم تشکر عقیدت اور احترام سے منایا جائے گاان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا۔کہ آج جمعہ کے دن ملک بھر میں سرکاری ملازمین پاک افواج کی کامیابی پر یوم تشکر منائیں گے۔انہوں نے کہا۔کہ ملک بھر کے عوام اور سرکاری ملازمین اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں صو بہ بھر کی طرح مردان ایپکا محکمہ تعمیرات مواصلات میں پاک افواج کی کامیابی پر یوم تشکر منا نا جا ئے کہا ۔اور بھارت کے ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔اور بھارت مودی سرکار پر یہ بات واضح کیا جائے گا۔کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ پاکستان پر حملے کی کوشش کی۔یا میلی آنکھ سے پاکستان کو دیکھا۔تو ان کی آنکھیں نکال دینگے۔انہوں نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کے افواج کو جانی نقصان پہنچانے اور 5 طیارے مار گرانے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا