پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے معرکہ حق کی تاریخی فتح پر“یومِ تشکر” کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم آپریشن "بنیان مرصوص” معرکۂ حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہے کہ اُس نے ہمیں سرخرو کیا۔انہوں نے کہا کہ آجیوم تشکر پر خیبر پختونخوا کے عوام اپنی مسلح افواجِ کی بھارتی جارحیت کے خلاف جرات، مہارت اور کمال بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام کے اتحاد، صبر اور حوصلے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا خیبر پختونخوا کے عوام سمیت پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کی طاقت ہیں اور کسی کو بھی سرزمین پاکستان کیطرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے یوم تشکر پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حرمت، سلامتی اور ترقی کے لیے پوری قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی عظیم مثال بھی ہے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے