ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان نے کمشنرہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکمہ جات کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، پبلک ہیلتھ، ٹی ایم ایایبٹ آباد حویلیاں لورہ لوئر تناول، لائیو سٹاک، ایگریکلچر، سوشل ویلفیئر و دیگر ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے محکمہ جات کی کارکردگی، مسائل اور سروسز کی فراہمی کے حوالے سیتفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر ہزارہ نے انتظامی امور، ہیلتھ، ایجوکیشن، ایگریکلچر، لائیو سٹاک، پبلک ہیلتھ، میونسپل سروسز،کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ازکی فاطمہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل سرور، سیکرٹری ٹو کمشنر عائزہ قریشی، ایکسین کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ بلڈنگ اینڈ ہائی ویز، چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ٹی ی ایم او حویلیاں، ٹی ایم او لورہ، ٹی ایم او لوئر تناول، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے