پشاور(مانند نیوز )باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دوسری کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا جہاں جامعہ سے فارغ التحصیل 51 گولڈ میڈلسٹ طلبہ سمیت دوسو سے طلبہ و طالبات میں ڈگریا تقسیم کی گئی۔ ڈگریاں ملنے پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کرن عثمان دختر خالد عثمان کو بھی اُن کی بیچلر ڈگری پیش کی گئی، جو اُن کے سپروائزر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خصوصی طور پر عنایت کی۔تقریب میں وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کرن عثمان کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ نے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی علمی میدان میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔یہ کنووکیشن باچا خان یونیورسٹی کی علمی روایت کا ایک خوبصورت مظہر تھا، جہاں علم و ہنر کی قدر دانی اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کا عملی نمونہ نظر آیا۔باچا خان یونیورسٹی، خیبر پختونخوا میں تعلیم کے فروغ کا ایک اہم سنگ میل بن چکی ہے، اور ایسے باصلاحیت طلبہ اس کا روشن چہرہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے