لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجتی کیلئے یوم تشکر منایا گیا۔ بھارت کے اشتعال انگیزی کی بروقت اور بھرپور جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ملک بھر کی طرح لوئر چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم تشکر کو ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پرلیویز کے جوانوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی اور پاک پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور لیویز کے آفسران و جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کیلئے دعا کا اہتمام کیا گیا جبکہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس کے علاوہ ریلی کا اہتمام کیا گیا اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ بہترین کارکردگی دیکھانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے