باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں بھی آپریشن ”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” میں شاندار کامیابی پر یومِ تشکر منایا گیا۔ آپریشن ”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” میں شاندار کامیابی اور ملک میں امن و استحکام کی بحالی پر یومِ تشکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے پولیس لائنز میں واقع یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔ اس موقع پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اور باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے یادگارِ شہداء پر پرچم کشائی بھی کی، جو وطن سے وفاداری، قربانی اور شہداء کے ساتھ عقیدت کے جذبے کا عملی اظہار تھا۔ بعد ازاں پولیس لائنز سے سول کالونی چوک تک یومِ تشکر ریلی نکالی گئی، جس میں انتظامی افسران، پولیس اہلکاروں، اسکولوں کے طلباء و طالبات اور شہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ ریلی کے دوران فضا ”پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا: ”شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ان عظیم ہیروز کی یاد منانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ یومِ تشکر ہمیں ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے، جو ہمیں متحد، پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی جانب لے جاتی ہیں۔”قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے، اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے