باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں Readiness Meeting ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس و پلاننگ) حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل کمال، ایس پی انویسٹی گیشن نوید اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب، محکمہ صحت و تعلیم کے نمائندگان، متعلقہ اداروں اور DEOC ممبران نے شرکت کی۔ این اسٹاپ آفیسر نثار احمد خان نے مہم کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مئی 2025 کی قومی انسداد پولیو مہم (NID) کے انتظامات، اپریل کے مہینے کے لئے ماہانہ منعقدہ EPI ٹاسک فورس/PEI-EPI Synergy میٹنگ کے نکات، اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مہم کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام افسران کو ہدایت دی کہ مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ فیلڈ ٹیموں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، اور ٹیمیں جذبے سے فرائض انجام دیتے ہوئے ضلع بھر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر 26 مئی 2025 سے شروع ہونے والی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔