دیر بالا (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے 26 مئی شروع ہونیوالے انسداد پولیو مھم ”NID” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل, NSTOP ڈاکٹر احسان ودیگر شریک ہوئے۔ بعد اذاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی عملہ نے آئندہ انسداد پولیو مھم کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پانچ روزہ پولیو مھم احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ پانچ سال سے کم اور پانچ سال تک کا کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ھر قسم ممکن تعاون کیا جائیگا کسی بھی مشکل یا مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بروقت رابطہ رکھیں تاکہ جاری مھم کو بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے