اورکزئی (مانند نیوز) حکومت خیبر پختونخواکے”عوامی ایجنڈا“کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کی زیر صدارت آئندہ انسداد پولیو مہم (26 تا 30 مئی)کے ضلع اورکزئی میں کامیاب انعقادکو یقینی بنانے کیلئے بمقام کلایہ لوئر اورکزئی میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ضلعی ہیلتھ آفیسر اور این سٹاپ اورکزئی نے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنرنے آئندہ پولیو مہم کے 100فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر اورکزئی اور تمام سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں قبائلی مشر کے ہاتھوں 5 سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر ضلع اورکزئی میں آئندہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے انسدادپولیو کے قطرے ضرور پھیلانے چا ہیے۔ انہوں نے علاقہ کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے