پبی (مانند نیوز)تحصیل پبی میں امن کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں سول سوسائٹی کا اتحاد،تحصیل پبی میں امن و امان قائم کرنے کیلئے مل کر کوشش جاری رکھے گے تحصیل پبی میں تمام تھانہ جات سے سفارشی پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے تحصیل پبی میں پولیس گشت میں اضافی کیا جاے چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاے تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی کے چیئر مین انجینئرغیور خٹک کی سربراہی میں ٹی ایم اے ہال پبی میں امن و امان کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کا امن جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں پی پی پی،پی ٹی آئی پی، اے این پی, جماعت اسلامی ٹی ایل پی, مسلم لیگ ن، جے یو آئی تحصیل پبی بار کے صدر، انجمن تاجران، ناظمین اور سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام سیا سی پار ٹیوں کے عہدیداروں نے کھل کرتحصیل پبی میں امن وامان کی خراب صورتحال پر کھل کر بات کی اور اپنے اپنے تجاویز پیس کئے تحصیل پبی کے چیئر مین انجینئرغیور خٹک نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحصیل پبی میں امن و امان کے حالت انتہائی خراب ہے۔ روزانہ کے بنیاد پر چوریاں ڈکیتیاں، قتل و غارت کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ لیکن قانونی ادراے تحصیل پبی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی ذمداری بنتی ہے کہ وہ امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ جرگہ کے اختتام پر امن جرگہ کے مشر چیئر مین انجینئرغیور خٹک امن جرگہ کے تما تجاویز اور قرارداد پیش کی جس کو تمام مشران نے متفقہ طور پر منظور کر لے۔ تمام مشران نے متفقہ قرارداد میں کہا کہ تمام تھانہ جات سے سفارشی پولیس افسران کو تبدیل کیا جاے، تمام چوکیات اور تھانہ جات کو سہولیات فراہم کی جاے۔ تحصیل پبی میں امن و امان کو بحال کرنے کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی ایکشن لیا جائے، چوروں اور منشیات فروشوں کے حوالے سے تمام علاقہ مشران، چیئر مینوں اور مشران کی سفارش قبول نہ کی جائے۔ تحصیل پبی کے مسائل کے حوالے سے جلد ہی آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات کرینگے اور انکو تحریری طور پر تمام مسائل سے آگاہ کرئینگے اور اگر منددرجہ بالا مطالبات پر قانونی اداروں نے عمل درآمد نہ کیا تو تمام سیاسی پارٹیوں کے مشران اور تحصیل پبی کے تمام چیئر مین عوام کے ساتھ مل بھرپور احتجاج ریکارڈ کر ئینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے