اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

سیکریٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کےحوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے