پبی (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون نوشہرہ آصف اقبال کا ہمراہ واپڈا حکام اور مقامی پولیس فورس کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ میں بجلی چوروں کے خلاف کاروا ئی اور رسالپور میں پیٹرول پمپس، ڈابہ اسٹیشنز اور بازار کا اچانک معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایت پر، موصول ہونے والی عوامی شکایت کے پیش نظر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون نوشہرہ آصف اقبال نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واپڈا حکام اور مقامی پولیس فورس کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ کا دورہ کیاکارروائی کے دوران بازار میں موجود مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران متعدد دکانداروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا، جو کہ نہ صرف ایک غیر قانونی عمل ہے بلکہ قومی وسائل کی سنگین ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود دکانداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی چوری کے تمام ذرائع ختم کرنے کی ہدایت کی، اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لئے دفتر طلب کر لیا گیا ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی بجلی چوری یا غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اقدامات کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانونی عمل بروقت مکمل کیا جا سکے اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے ایسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون آصف اقبال نے رسالپور میں پیٹرول پمپس، ڈابہ اسٹیشنز اور بازار کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پیمائش، معیار اور دستاویزات کی جانچ کی گئی۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے بازار میں دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ گرانفروشی، ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء پر دکانداروں کو تنبیہ اور بعض کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے قانون پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا