ہنگو(مانند نیوز)ہنگو آسمان سے برستی اگ اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ،ضلع ہنگو کی عوام عاجز اگئے، ضلع ہنگو کے مختلف فیڈرز پر دس سے 20 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محا ل کر دیا،عوام اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی خندہ پیشانی سے برداشت کر رہے ہیں، دوسری طرف واپڈا حکام نے لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ریکوری مہم اور کنڈا کلچر سے جڑا ہوا ہے، صارفین بلوں کی ادائیگی کریں اور کنڈا کلچر کا خاتمہ کریں تو لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی ہو سکتی ہے ایکسین پیسکوہنگو سید عباس علی شاہ تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں کڑاکے کی گرمی پڑ رہی ہے اسمان سے سورج اگ برسا رہا ہے ٹمپریچر کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ چکا ہے دوسری طرف عوام 10 سے 20 گھنٹے تک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے مساجد میں عوام کو عبادات کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہیں،گھروں میں امور خانہ کے انجام دہی میں خواتین مشکلات سے دوچار ہیں لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام سراپہ احتجاج ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور گرمی نے عوام کا جینا محال بنا دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف ایکسین پیسکو سید عباس علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع ہنگو کے صارفین سات ارب سے زائد کے ڈیفالٹر ہیں اس کے علاوہ بجلی چوری کا عمل بھی زور و شور سے جاری ہے ایسے میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی ناممکن ہے سید عباس علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ دورانیے کا دارومدار کنڈا کلچر اور ریکوری مہم پر ہے اگر عوام چاہتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی ہو جائے تو اس کے لیے انہیں بقایہ جات کی بروقت ادائیگی کرنا ہوگی اور بجلی کی چوری سے بھی اجتناب کرنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے