اورکزئی (مانند نیوز)محکمہ ذراعت اورکزئی کا احسن اقدام خصوصی افراد میں مفت مکئی کے بیج تقسیم محکمہ ذراعت آفس میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی اے ڈی سی فنانس نعمت اللہ کنڈی ایگریکلچر آفیسر عرفان اللہ صدر سپیشل پرسن ویلفیئر اورکزئی نیک بادشاہ چیئرمین ویلج کونسل گل باغ نوید سمیت کثیر تعداد میں خصوصی افراد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت عوامی ایجنڈے کے تحت محکمہ ذراعت قبائلی ضلع اورکزئی کی جانب سے خصوصی افراد میں مکئی کے فری بیج تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی فنانس ضلع اورکزئی نعمت اللہ کنڈی اور ایگریکلچر آفیسر نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے خصوصی افراد کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد میں کو فری مکئی کے بیج دینے کا مقصد خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ دوسروں پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے اور اپنے خاندان والوں کے لئے رزق کماسکے تقریب کے موقع پر خصوصی افراد نے فری بیج دینے پر محکمہ ذراعت اورکزئی کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں 100خصوصی افراد میں مکئی کے فری بیج تقسیم کے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے