پشاور(مانند نیوز) ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبیداللہ نے قتل اور اقدام قتل مقدمے میں نامزد چھ ملزمان کو بری کردیا۔ بری ہونیوالے افراد میں ظاہر شاہ، حبیب اللہ، اسفندیار، سمیع اللہ، عدنان اور شبنان شامل ہیں۔ ملزمان کی جانب احمد شعیب خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کہ جانب سے دلائل مکمل ہونے فیصلہ جاری کرکے چھ ملزمان کو باعزت بری کردیا۔