دیربالا(مانند نیوز)دیر بالا پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 585 گرام چرس برآمد۔۔۔دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا سید محمد بلال (پی ایس پی) کے وژن“منشیات سے پاک معاشرہ”کے تحت تھانہ تھل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی منشیات فروش مسمی فتح اللہ ولد غریب اللہ، ساکن لوگ دروازو تھل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 585 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ تھل میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دیر بالا پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈی پی او دیر بالا*